کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے کے مختلف دعوں کو مسترد کردیا۔حال ہی میں ثمینہ پیرزادہ نے نجی یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیا جس کے مختلف مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔وائرل کلپس میں سے ایک میں صحافی نے سینئر اداکارہ سے عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے سے متعلق خیالات معلوم کیے۔ثمینہ پیرزادہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی مرد اٹھ کر میرے لیے دروازہ کھول رہا ہے یا نہیں، لیکن اگر کوئی مرد ایسا کرتا ہے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کی ماں نے اس کی تربیت کتنی اچھی کی ہے کہ وہ خواتین کا احترام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر میرا شوہر میرے لیے دروازہ نہیں کھولتا تو مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا میں خود کھول لوں گی اپنا دروازہ لیکن جب عثمان میرے لیے دروازہ کھولتے ہیں تو کہتی ہوں امی یو ڈان آ گڈ جاب(امی آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے)۔ وہ میرا خیال رکھتے ہیں، سیر و سیاحت کیلیے لے جاتے ہیں تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کتنے اچھے انسان ہیں اور ان کی تربیت کتنی اچھی ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے بھی بہت سنا ہے کہ خواتین کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی یا ہوائی روزی ہوتی ہے، یہ سب بکواس ہے۔ ہم دونوں نے بہت اور اچھا کام کیا ہے۔ میں نے زندگی میں بہت محنت کی ہے، اپنے گھر کو بنانے میں، اپنی بیٹیوں کی پرورش، ان کی تعلیم و تربیت میں۔ثمینہ پیرزادہ نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں عثمان نے میری بہت تعریف کی ہے کہ میں نے بیٹیوں کو پڑھایا ہے ان کی اچھی تربیت کی ہے، اگر میری کمائی میں برکت نہ ہوتی تو میں کیسے بیٹیوں کو پڑھا سکتی تھی؟ میں نے بچیوں کی تعلیم اور عثمان نے گھر بنایا، ہم دونوں سب کچھ مل بانٹ کر کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پرپاکستان کا شدید اظہار تشویش
اسلام آباد(این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے...
محسن نقوی کا دورہ فیض آباد انٹر چینج، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج کا دورہ کیا اور ٹریفک کے بہاؤ کا تفصیلی جائزہ لیتے...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں...
اسلام آباد(این این آئی) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سابق چیف جسٹس جواد...
ٹیرف پر مذاکرات کا باضابطہ آغاز، پاکستانی حکام آئندہ ہفتے ڈیل کیلئے امریکا آئینگے’...
اسلام آباد،واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے امریکا کا دورہ کرنے والے ہیں تاکہ دو...
کینسر میں مبتلا جوبائیڈن کا علاج شروع کردیا گیا
نیویارک (این این آئی )کینسر میں مبتلا امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن کا علاج شروع کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق...