بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کرنیکی جسارت کی تومنہ توڑ جواب دیا جائیگا، وزیر اعظم

0
281

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کیخلاف فالس فلیگ آپریشن کرنے کی جسارت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا، بھارت نے اقوام متحدہ کے نشان اور نیلے جھنڈے کے باوجود گاڑی کو نشانہ بنایا،فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،بھارت معاشی بدحالی، کسان احتجاج اور عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی جیسے مسائل کا شکار ہے، اس لئے مسائل سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیا ن میں وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، عالمی برادری کو فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے متنبہ کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کی مبصر مشن کی گاڑی پر فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے اقوام متحدہ کے نشان اور نیلے جھنڈے کے باوجود گاڑی کو نشانہ بنایا، پاکستان بھارت کے اس رویے کی مذمت کرتا ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت معاشی بدحالی، کسان احتجاج اور عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی جیسے مسائل کا شکار ہے، اس لئے وہ ان مسائل سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔عمران خان نے لائن آف کنٹرل کی صورتحال پر دنیا کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ 2020ء میں بھارت نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی 3 ہزار بارخلاف ورزی کی۔ شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 92 خواتین اور 68 بچوں سمیت 276 افراد شہید ہوئے۔