اپنی بات پر قائم ہوں پاکستان میں میڈیا آزاداورفعال ہے،شبلی فراز

0
261

اسلام آباد (این این آئی)وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے واضح کیا ہے کہ بی بی سی سے کی گئی اپنی بات پر قائم ہوں کہ پاکستان میں میڈیا آزاداورفعال ہے۔ٹویٹر پر اپنے بیا ن میں وفاقی وزیر اطلاعا ت سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بی بی سی سے کی گئی اپنی بات پر قائم ہوں کہ پاکستان میں میڈیا آزاداورفعال ہے۔انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کے بنیادی،آئینی اورجمہوری حق پر کامل یقین رکھتے ہیں،حکومت کی جانب سے کسی چینل یااخبار کوکبھی پریس ایڈوائس جاری نہیں کی گئی اورنہ ہی کسی قسم کا دباڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ خود پر تنقید مثبت انداز میں لیتے ہیں۔