سلطان راہی ، شان کی کئی مرتبہ ریلیز ہونیوالی دو فلمیںدوبارہ سینمائوں کی زینت بن گئیں

0
437

لاہور( این این آئی)ناموراداکارسلطان راہی اور شان کی کئی مرتبہ ریلیز ہونے والی دو فلمیںدوبارہ سینمائوں کی زینت بن گئیں۔اداکار سلطان راہی کی فلم ”ناگن جوگی ”دوبارہ سینما کی زینت بنی ہے اس فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ نادرہ اور غلام محی الدین سمیت دیگر نے کردار نبھائے اور یہ فلمیں اپنے دور کی سپر ہٹ فلمیں ثابت ہوئی تھی۔ شان کی فلم ”بالا بدمعاش ”جس میںاداکار معمررانا اورصائمہ سمیت دیگر شامل ہیں اسے بھی دوبارہ نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ماضی کی دونوںفلموںکوفلم بینوں کی پسند کو دیکھتے ہوئے دوبارہ نمائش کیا گیا ہے۔