وزیرِ اعظم سے برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ عامر سرفراز کی ملاقات

0
391

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ان کے مسائل کو حل کرنے، ملک میں سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو آسان بنانے، بیرونِ ملک پاکستانیوں کے سرمائے کی حفاظت اور رائے دہی میں شمولیت کو اولین ترجیح سمجھتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ عامر سرفراز نے ملاقات کی ۔ملاقات میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری بھی شریک تھے۔وزیرِ اعظم نے لارڈ عامر کو کم عمری میں لارڈ کے اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد دی ۔ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید استحکام دینے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیرِ اعظم نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ان کے مسائل کو حل کرنے، ملک میں سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو آسان بنانے، بیرونِ ملک پاکستانیوں کے سرمائے کی حفاظت اور رائے دہی میں شمولیت کو اولین ترجیح سمجھتی ہے۔