اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوج کیخلاف باتیں کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ،مولانا فضل الرحمان کیلئے صف ماتم بچھی ہوئی ہے ، پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد (ن)لیگ کو بھی الیکشن میں جانا ہوگا ، نئے سال میں عمران خان کا ڈنکا بجے گا اور چھا جائیگا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم اور دیگر سیاسی معاملات پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کیلئے صف ماتم بچھی ہوئی ہے ،پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد ن لیگ کو بھی الیکشن مین جانا ہو گا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پی ڈی ایم کے استعفوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے شہبازشریف کے معاملہ کا مجھے نہیں پتہ ن لیگ کا مسئلہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ زرداری مفاد اور زات کیلئے پتے کھیلتا ہے ،عمران خان نے بہتر کھیلا ہے،نئے سال میں عمران خان کا ڈنکا بجے گا، عمران خان چھائے گا۔ انہوں نے کہاکہ فوج کیخلاف باتیں کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پی ڈی ایم روز بروز تنزلی کا شکار ہے ،پی ڈی ایم والے گھر جائیں گے اب۔ انہوں نے کہاکہ مفتی کفایت کیخلاف مقدمہ کا فیصلہ ہواہے ،مفتی کفایت کیخلاف مقدمہ لاہور میں ہوگا ، اچھی تیاری کیساتھ ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...