اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک اور انکوائری کھول دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو بھیجے گئے نوٹس کے متن کی کاپی منظر عام پر آگئی ،نیب دستاویز کے مطابق سابق وزیراعظم کوپاکستان ایل این جی لمیٹڈ میں مبینہ غیر قانونی بھرتی پر 10 جنوری کو طلب کیا ہے۔دستاویز کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے عدنان گیلانی کو مبینہ طور پر رولز کے خلاف ایل این جی لمیٹڈ کا چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) لگایا تھا۔نیب نوٹس کے متن کے مطابق شاہدخاقان عباسی، عدنان گیلانی کی تعیناتی کے وقت پٹرولیم کے وزیر تھے۔نیب عدنان گیلانی سے ایل این جی کیس میں تحقیقات کررہا ہے، نوٹس میں سابق وزیراعظم سے استفسار کیا گیا کہ آپ عدنان گیلانی کو کیسے اور کب سے جانتے ہیں؟
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...