کراچی (این این آئی)پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ اپنے آنے والے پروجیکٹ ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں علی ظفر نے ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری کیا جس میں وہ گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ موجود ہیں۔ویڈیو میں علی ظفر اور آئمہ بیگ کو برف پوش پہاڑوں میں ملتے اور بچھڑتے دکھایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ٹیزر میں علی ظفر کی آواز بھی شامل ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ”ٹوٹ جاتے ہیں دل عشق کے درباروں میں، لوٹ جاتے ہیں عاشق برف کے انگاروں میں، سنا ہے ڈھونڈنے سے خدا بھی مل جاتا ہے، شاید ہم بھی مل جائیں اک دن تمہیں ٹوٹے ہوئے ستاروں میں۔اپنی پوسٹ میں علی ظفر نے بتایا کہ ”وے ماہیا” کو سالِ نو کے موقع پر یکم جنوری 2021 کو ریلیز کیا جائے گا۔علی ظفر نے ”وے ماہیا” کا ٹیزر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی جاری کیا تھا جس کی ویڈیو کو صرف ایک گھنٹے میں 45 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...