کراچی(این این آئی) دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ زینب جمیل نے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ماڈلنگ کی تصاویر ہٹا دیں۔رواں ماہ زینت جمیل نے اعلان کیا تھا کہ میں یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس کر رہی ہوں کہ اب اداکاری اور ماڈلنگ نہیں کروں گی کیوں کہ اللہ نے مجھے منتخب کیا ہے تاکہ میں دین اسلام کو مزید جان سکوں اور قرا?ن و احادیث پڑھ اور سیکھ سکوں۔اداکارہ نے اپنے اس اعلان پر عمل کیا اور انسٹاگرام کے اپنے ا?فیشل اکاؤنٹ سے ماضی کی ماڈلنگ کی تمام تصاویر ہٹا دیں۔ اب اْن کے اکائونٹ پر صرف مذہب سے متعلق پوسٹ اور بچی کی شیئر کردہ تصاویر نظر ا?رہی ہیں۔واضح رہے کہ زینب جمیل نے شوبز سے کنارہ کشی کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ مجھے بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا لیکن شاید میں اس کے لے تیار نہیں تھی تاہم میں اب اس مقام پر ہوں جہاں یہ فیصلہ کرچکی ہوں۔
مقبول خبریں
نان فائلرز پر سخت وار: بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے...
اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز یعنی وہ افراد جو انکم ٹیکس...
وزیراعظم امن و امان سے متعلق خصوصی جرگے میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر...
بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پرپاکستان کا شدید اظہار تشویش
اسلام آباد(این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے...
محسن نقوی کا دورہ فیض آباد انٹر چینج، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج کا دورہ کیا اور ٹریفک کے بہاؤ کا تفصیلی جائزہ لیتے...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں...
اسلام آباد(این این آئی) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سابق چیف جسٹس جواد...