کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری کہتی ہیں کہ قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنا سانس لینے سے بھی زیادہ ضروری ہے۔سال 2011 میں اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دین کی تعلیم سے متعلق ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔سارہ چوہدری نے اپنی انسٹا اسٹوری میں تمام صارفین سے سلام کرتے ہوئے کہا کہ ‘فتنوں سے بھرے اس دور میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنا سانس لینے سے بھی زیادہ ضروری ہے۔’سابقہ اداکارہ نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم سے مراد ہے کہ اْسے تفسیر اور ترجمے کے ساتھ پڑھا جائے۔اْنہوں نے آنے والی نئی نسلوں کے لیے دْعا کرتے ہوئے کہا کہ ‘اللّہ تعالیٰ ہماری آنے والی نئی نسلوں کے ایمان کی حفاظت فرمائے اور اْنہیں دینِ حق کی ہدایت عطا فرمائے، آمین۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی تھی۔سارہ چوہدری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ پاکستان کے پہاڑی علاقے میں موجود تھیں جبکہ اْن کے ساتھ اْن کے شوہر، دو بیٹوں اور بیٹی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سارہ چوہدری نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ‘مجھے نہیں لگتا کہ اْس معیاری وقت سے زیادہ کچھ خاص ہوگا جو آپ اپنی فیملی کے ساتھ گْزارتے ہو۔واضح رہے کہ سارہ چوہدری ماضی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور پھر انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ جیو انٹرٹینمنٹ پر اْن کا مقبول ترین ڈراما ‘تیرے پہلو میں’ تھا۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...