کراچی(این این آئی) اداکارہ صبا قمر کو متنزاع فوٹو شوٹ کروانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ڈراموں و فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر منفرد انداز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں اور اکثر و بیش تر کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں بلال سعید کے گانے کی شوٹ کے دوران مسجد میں رقص کے مناظر سے متعلق تنازعے نے اْن کے لئے مسائل پیدا کردیے تھے جس پر انہوں نے صارفین کے اصرار کے باوجود معافی نہیں مانگی۔مسجد کی بے حرمتی کا سلسلہ تھما ہی تھا کہ اب انہوں نے متنازع فوٹو شوٹ کروا کر ”آ بیل مجھے مار” کی ضرب المثل یاد کروادی۔ حال ہی میں اْن کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں صارفین نے ان کے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے اس پر تندوتیز تبصرے کیے ہیں اور کئی صارفین نے طنزیہ انداز بھی اختیار کیا ہے۔سوشل میڈیا کی ایک صارف مہک خان نے طنزیہ انداز کے ساتھ کہا کہ میں شرط لگاتی ہوں کہ اس طرح کے فوٹو شوٹ کروانے پر ان کی فیملی فخر محسوس کر رہی ہوگی۔کاشی نامی صارف نے لکھا کہ حیاء کیا ہے اگر ان کو پتا ہوتا تو یہ بے حیاء نہ ہوتی۔سونیا عمر نے صبا قمر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اب تو لڑکیوں نے ڈپٹہ لینا چھوڑ دیا ہیلیکن جو لڑکیاں ڈپٹہ لیتی ہیں انہیں یہ لوگ دقیانوسی یا بوڑھی رو کہتے ہیں۔زیبا سیراج نے کہا کہ مجھے صبا قمر کی تصویر دیکھ کر بہت مایوسی ہو رہی ہے۔ انہیں اس طرح بے حیائی پھیلانی کی ضرورت نہیں تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...