ممبئی(این این آئی)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، ڈاکٹروں نے جوڑے کو اگلے ماہ کی تاریخ دے دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے بچے کی پیدائش کی تاریخ کیا ملی ،سٹار جوڑا خوشی سے نہال ہو گیا، دونوں کے مداحوں کو بھی بچے کی آمد کا بے چینی سے انتظار ہے۔انوشکا اور ویرات نے اپنے بچے کی آمد سے قبل ہی اس کے استقبال کیلئے بھرپور تیاریاں کر لی ہیں، ننھے منے کپڑوں کے علاوہ دیگر ضروری اشیا کی شاپنگ بھی کر لی۔ ایک انٹرویو میں دونوں کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں ان کا بچہ دوسروں کی عزت اور احترام کرنا سیکھے،یہی وہ بنیادی تعلیم ہے جس سے دیگر اعلی خصوصیات کی راہیں کھلتی ہیں۔انوشکا نے کہا کہ مجھے بھی والدین نے یہی دو باتیں سکھائیں، ہم اپنے بچے کو سوشل میڈیا سے بھی دور رکھنے کی کوشش کریں گے تاکہ اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...