کراچی (این این آئی)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے شوہر دانش تیمور کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔اداکارہ عائزہ خان نے سال 2020 کے اختتام کے موقع پر شوہر دانش تیمور کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں دانش تیمور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مجھے اپنی زندگی کے ہر سیکنڈ میں آپ کی کتنی ضرورت ہے، کوئی بھی لفظ آپ کے لیے میری محبت کو بیان نہیں کرسکتا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میری دنیا میں جو خوشیاں آپ کے آنے سے آئی ہیں اس کے لیے آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتی۔عائزہ خان نے لکھا کہ ‘میرے اہلخانہ کا حصہ بننے اور ہر ضرورت کے وقت ہمارے درمیان موجود رہنے کے لیے آپ کی شکر گزار ہوں۔پوسٹ کے آخر میں اداکارہ نے دانش تیمور سے محبت کا اظہار کیا اور سال 2020 کے اختتام کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے نئے سال کی مبارک باد بھی دی۔مداحوں کی جانب سے عائزہ خان اور دانش تیمور کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا گیا۔
مقبول خبریں
وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کا دورہ ،...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی...
تمباکو کی برآمدات میں اضافہ زرعی معیشت کی مضبوطی کی علامت ہے ، رانا...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ سے تفصیلی ملاقات کی جس...
پاکستان کے اچھے دن چل رہے، بھارت کو تاریخی شکست دی’ شرجیل میمن
کراچی(این این آئی) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کے اچھے دن چل رہے ہیں، پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست...
پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھنا شروع ہوگیا، دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر...
لندن (این این آئی)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر...
سلامتی کونسل کے منتخب اراکین کے ساتھ بہت مفید اور اہم تبادلہ خیال کیا،...
نیویارک (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پاکستانی سفارتی مشن کے قائد بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی...