اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سینٹ سمیت پی ڈی ایم کو ہر فورم پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے ترجمانوں کو اپوزیشن رہنمائوں کے کریشن کیسز کو اجاگر کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ مہذب احتساب کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا،احتساب کا عمل جاری رہے گا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانون کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے ترجمانوں سے مشاورت کی ۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا توڑ نکالنے کے لئے حکومتی حکمت عملی تیار کرلی گئی جس کے مطابق پی ڈی ایم کو ہر فورم پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن کو بھرپور جواب دیا جائے گا ۔ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ مہذب احتساب کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا،احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کا احتساب شروع ہوا تو سب اکٹھے ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا ترجمانوں کو اپوزیشن رہنماوں کے کریشن کیسز کو اجاگر کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے حکومتی کارکردگی کو اجاگرکرنے کی ہدایت دیدی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ایک طرف ماضی کی حکومتیں قومی خزانے کو لوٹتی رہیں دوسری طرف موجودہ حکومت ترقی پر گامزن ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم فارغ ہوچکی ہے،پی ڈی ایم اپنی موت آپ مر رہی ہے،حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے کورونا کے دنوں عوام کی زندگی سے کھیلنے کوشش کی،اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کیلئے ہے جو نہیں دونگا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کمزور معیشت کو درست ٹریک پر لگا دیا ہے،تمام معاشی اعشاریے درست سمت میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ترجمانوں کو معاشی کامیابیاں اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نئے سال میں کارکردگی مزید بہتر کرنے اور ڈیلیوری پر توجہ ہوگی،
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...