بہاولپور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران اگر عزت سے جانے پر راضی نہیں تو عوام کے ساتھ ملکر کچھ اور فیصلہ کریں گے،لانگ مارچ ضرورہوگا ،پی ڈی ایم اس کی تاریخ کا اعلان عوام اور موسم کی سہولت کو مدنظر رکھ کر کرے گی، ہم استعفے بھی دیں گے اورعمران خان نے استعفیٰ نہیں دیا تو 31 جنوری کو دیکھیں گے، عمران اگر عزت سے جانے پر راضی نہیں تو عوام کے ساتھ مل کر کچھ اور فیصلہ کریں گے۔رانا طارق کے گھر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ روز بہاولپور کی عوام نے میرا دل جیت لیا، عوام میرے ساتھ پیدل چلے شاندار استقبال کیا، اور وہاں کے عوام نے سیاسی مزاج سے ہٹ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑا، کیوں کہ ریلیاں یہاں کا کلچر نہیں، میں حیران ہوں کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ کبھی گھروں سے نہیں نکلے، اسی لیے میں نے کل کہا تھا پنجاب جاگ گیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ ضرورہوگا لیکن پی ڈی ایم اس کی تاریخ کا اعلان عوام اور موسم کی سہولت کو مدنظر رکھ کر کرے گی، ہم استعفے بھی دیں گے اورعمران خان نے استعفیٰ نہیں دیا تو 31 جنوری کو دیکھیں گے، عمران اگر عزت سے جانے پر راضی نہیں تو عوام کے ساتھ مل کر کچھ اور فیصلہ کریں گے۔اس سے قبل مچھ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ مچھ میں دہشت گردی کی قابل مذمت واردات وفاقی اور صوبائی حکومت کی سنگ دلی، بے حسی اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت کو نہ کام آتا ہے اور نہ ہی زخموں پر مرحم رکھنا آتا ہے، ایسی حکومت کو عوام پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...