گائیکی کے فن پر گرفت کرنے کیلئے گھنٹوں ریاضت کرنا پڑتی ہے،سائرہ نسیم

0
224

لاہور( این این آئی)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ موسیقی کے شعبے کو ٹک ٹاک کی طرز پر اپنانے والوں کا مستقبل بھی اسی طرح ہوتا ہے ، گائیکی کے فن پر گرفت کرنے کیلئے گھنٹوں ریاضت کرنا پڑتی ہے اور پھر بھی یہ ڈرہوتا ہے کہیں کوئی کمی نہ رہ جائے ۔ ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ جو حقیقی معنوںمیں گائیکی کے شعبے میں آنا چاہتے ہیں میں نے ہمیشہ ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ہے، گائیکی کا شعبہ اتنا آسان نہیں جتنا اسے سمجھ لیا گیا ہے ، موسیقی کو پارٹ ٹائم کام سمجھنے والے اس فن کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ فن گائیکی میں پاکستانی گلوکاروں نے نہ صرف بر صغیر بلکہ پوری دنیا میں نام کمایا ہے اور کئی دہائیوں بعدآج بھی ان گلوکاروں کے گیت گنگنائے جاتے ہیں ۔ نئے آنے والوں کو مقام حاصل کرنے کیلئے بھرپور لگن سے کام کرنا ہوگا۔