اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ مچھ کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کااظہار کیا ہے ۔وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے ہمراہ ملاقات کی جس میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے سانحہ مچھ کی شدید مذمت کی اور اس سانحے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان اور جنرل قمر باجوہ کی ملاقات کے دوران قومی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ ایل او سی پر سیز فائز کی بھارتی خلاف ورزیوں بھی زیر غور آئیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...