ممبئی(این این آئی) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی بچی کی پہلی تصویر ویرات کوہلی کے بھائی ویکاس کوہلی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔ویرات کوہلی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور انوشکا والدین بن گئے ہیں ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ تاہم ویرات کوہلی نے اپنی بیٹی کی تصویر یا نام مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کیا تھا۔لیکن اب ویرات کوہلی کے بھائی ویکاس کوہلی نے اپنی ننھی بھتیجی کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں بچی کے صرف پاؤں نظر آرہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی بہت خوبصورت انداز میں لکھا ہوا ہے خوش آمدید۔ ویکاس کوہلی نے تصویر کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ننھا فرشتہ گھر میں۔واضح رہے گزشتہ روز ویرات کوہلی نے ان کی اہلیہ کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور انوشکا زندگی کے نئے باب کی شروعات پر بہت زیادہ خوش ہیں۔ ویرات کوہلی کی جانب سے یہ خوشخبری شیئر کیے جانے کے بعد سے ہی انہیں اور انوشکا کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...