دوبارہ سے اداکاری میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں’عارفہ صدیقی

0
243

لاہور(این این آئی)ناموراداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی نے کہا ہے کہ دوبارہ سے اداکاری میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں،گلوکاری میرا برسوںکاشوق ہے اوراس کے ذریعے بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ایک انٹرویو میں عارفہ صدیقی نے کہا کہ فنکا ر شوبز چھوڑبھی دے لیکن اس کے اندرکا فنکار ہمیشہ زندہ رہتا ہے اوراسے زندہ ہی رکھناچاہیے ۔ بطو ر اداکارہ جتنابھی وقت گزرا ہے اچھا گزرا ہے اور یہ میرااثاثہ ہے۔عارفہ صدیقی نے کہا کہ مجھے گلوکاری کا برسوں سے شوق تھالیکن اس کی بروقت تکمیل نہ ہوسکی ، خود کوگلوکارہ کے طو رپر بھی متعارف کرایا اور کامیابیاںسمیٹی ہیں۔