ممبئی(این این آئی) مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی۔کپل شرما نے ٹویٹر پر مداحوں سے بات چیت کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ شام چار بجے وہ ٹویٹر پر موجود ہوں گے لہذا جس شخص کو جو بھی پوچھنا ہے اس کا جواب وہ ضرور دیں گے۔کپل شرما کے ٹویٹ کے بعد بہت سے صارفین نے مقرر کردہ وقت پر اپنے پرستار سے سوالات کرنا شروع کر دیئے۔ اس موقع پر ایک پاکستانی مداح خاموش نہ رہا۔ چوہدری آصف نامی صارف نے کپل سے سوال کیا کہ کیا آپ کی پاکستان آنے کی کوئی اْمید ہے؟پاکستانی مداح کے سوال پر کپل شرما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں گوردوارہ کرتار پور صاحب کے دربار پر آنا چاہتا ہوں، دیکھتے ہیں کہ وہاں کب جانا ہوتا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...