نیلو بیگم کے انتقال سے شوبز انڈسٹری حقیقی معنوں میں عظیم اداکارہ سے محروم ہو گئی’ ندیم

0
403

لاہور( این این آئی)فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ اداکار ہ نیلو بیگم کے انتقال سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری حقیقی معنوں میں عظیم اداکارہ سے محروم ہو گئی ہے ، دکھ کی اس گھڑی میں تمام لوگ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں ۔ اپنے تعزیتی بیان میں ندیم بیگ نے کہا کہ نیلو بیگم نے اپنی خوبصورت اداکاری سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، میں نے اپنے کیرئیر میں ان کے ساتھ جتنی بھی فلموں میں کام کیا وہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے ، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا، وہ نہ صرف ایک منجھی ہوئی اداکارہ بلکہ ایک شفیق اور محبت کرنے والی عظیم خاتون تھیں ۔