ایتھنز (این این آئی )سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی، وہ گزشتہ روز ایتھنز میں یونان، قبرص، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب کرونا وبا سے نمٹنے اور امن و استحکام و ترقیاتی کوششوں کا ساتھ دیتا رہا ہے اور دیتا رہے گا،سعودی عرب دیگر ممالک کے امور میں ہر مداخلت کی مذمت کرتا ہے،سعودی وزیر خارجہ نے ایتھنز میں ویلیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی راہداریوں میں جہاز رانی کی آزادی اور ریاستی خودمختاری کا احترام کیا جائے،وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق ہر ملک کے اتحاد و سالمیت اور خودمختاری کا احترام ضروری ہے- انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب کا عالمی زاویہ نظر خوشحالی اور سلامتی کا ہے،سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرقی بحر وسطی کے ممالک کا اجلاس بامقصد اور مفید رہا- سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ فورم میں شریک ممالک کے ساتھ تعاون اور یکجہتی کی نئی منزلیں طے کرنا چاہتے ہیں- فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب تنا و گرما گرمی کم کرنے اور گفت و شنید کے ذریعے تنازعات حل کرنے کی ہر کوشش کا ساتھ دے گا- اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا کہ ان کا ملک تمام کشمکشوں کے پرامن حل تک رسائی کا علمبردار رہا ہے آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا- مصر نے استحکام کی خاطر قبرص اور یونان کے ساتھ تعلقات ہمیشہ مستحکم کیے- آئندہ بھی اسی پالیسی پر گامزن رہے گا- مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے سامنے کئی سیاسی اور اقتصادی چیلنج ہیں- ان کا تقاضا ہیکہ سب ایک دوسرے سے تعاون کریں- ہر علاقہ مشکلات سے دوچار ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...