اسلام آباد (این این آئی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ نیب کو نجی کاروباری ٹرانزیشن سے دور رہنا چاہیے،نجی کیسز میں عوام کو تنگ اور ہراساں کرنا بند کیا جائے ، سینیٹ انتخابات میں کچھ بھی ہو سکتا ہے،سب نمبر گیم کا چکر ہے، یوسف رضا گیلانی کامیاب ہونگے ۔احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ سے عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹر مشاہد اللہ کی وفات کی خبر سے بہت دکھ پہنچا ہے۔انہوںنے کہاکہ کیس سے متعلق یہی کہوں گا میرا کیس نجی ٹرانزیکشن کا کیس ہے، نیب جب تک یہ نجی کیسز کرے گا عوام کا نقصان ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ نیب کو نجی کاروباری ٹرانزیشن سے دور رہنا چاہئے،نیب نجی کیسز میں عوام کو تنگ اور ہراساں کرنا بند کرے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا نیب متاثرہ خاتون طیبہ نے ابھی ہمیں درخواست دی ہے جسے دیکھیں گے۔اس کے بعد دیکھا جائے کہ کیس کس نوعیت کا ہے۔ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں کچھ بھی ہو سکتا ہے،سب نمبر گیم کا چکر ہے، دیکھنا ہو گیا سینیٹ انتخابات کے لئے کون کتنی تیاری کرتا ہے۔ پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضاگیلانی پر الیکشن کمیشن نے کوئی اعتراض نہیں لگایا،یوسف رضاگیلانی سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے اور کامیاب ہوں گے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...