ایسا لگتا ہے اب ہم تخلیقی کام کی جانب سے کم توجہ دیتے ہیں’عرفان کھوسٹ

0
237

لاہور( این این آئی)سینئر اداکارعرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اب ہم تخلیقی کام کی جانب سے کم توجہ دیتے ہیں جس کے نتائج سامنے ہیں ، پاکستان کی ماضی کی فلمیں اور ڈرامے ریلیز ہونے کے کئی کئی سالوں تک لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھتے تھے ۔ ایک انٹرویو میں عرفان کھوسٹ نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی کو بھلانا نہیں چاہیے بلکہ اس سے سیکھنا چاہیے ، ہمیں اپنے ماضی کو دیکھتے ہوئے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔ عرفان کھوسٹ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے جہاں ہمارے لئے آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں یہ ہماری زندگیوں میں بیگاڑ کا باعث بھی ہے اور سب اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کرپشن کے خلاف ٹی وی ڈرامے، فلمیں اور اسٹیج ڈرامے پیش کئے جائیںدیکھیں کیسے لوگوں میں اس کے خلاف شعور اجاگر ہوتا ہے ۔