کراچی (این این آئی)مختصر وڈیو میں منفرد لہجے کے استعمال سے دنیا بھر میں مشہور ہونے والی دنانیر کے انداز کو اپنانے والے مشہور لوگوں کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے۔ اب اس لسٹ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر دنانیر کی طرح مختلف انداز میں دوستوں کے ہمراہ پارٹی کی وڈیو پوسٹ کی جس میں مومل شیخ بھی شامل ہیں۔ماہرہ خان نے وڈیو پوسٹ کے ساتھ دنانیر کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔ماہرہ خان کی وڈیو مداحوں کو بہت پسند آرہی ہے کیونکہ اس وڈیو کو کچھ ہی دیر میں 11 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔دوسری جانب دنانیر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ویڈیو اتنی مقبول ہونے کا سوچا نہ تھا، ویڈیو پر بننے والی میمز پْر لطف ہیں۔ پرعزم ہوں کہ مستقبل میں مداحوں کے لیے مزید ویڈیوز بنائوں گی۔دنانیر کی طرح وڈیو بنانے والوں میں بھارتی اسٹارز دیپیکا پڈوکون اور شاہد کپور سمیت دیگر مشہور شخصیات اور عام لوگ بھی شامل ہیں جو اپنے اپنے انداز میں اس ٹرینڈ سے متعلق پوسٹ بنا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...