تعلیم اور علم ہر ترقی و پیشرفت کی چابی ہے،علی ظفر

0
296

کراچی (این این آئی)پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے حالیہ دنوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔علی ظفر نے دنیا بھر میں اے سی سی اے کے امتحان میں ٹاپ کرنے والی زارا نعیم کے لئے سوشل میڈیا اکائونٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ تعلیم اور علم ہر ترقی و پیشرفت کی چابی ہے اور جو لوگ اس راہ میں رکاوٹوں کو توڑتے ہیں وہی اصل چیمپئن ہیں۔ آپ ہمیں مزید فخر محسوس کراتی رہیں۔علی ظفر کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے زارا نعیم نے اظہار تشکر اور خوشی کا اظہار کیا۔دوسری جانب علی ظفر نے پہاڑوں کے شہزادے علی سدپارہ کی موت پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔کچھ دن قبل علی ظفر نے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مشہور گانا اپنے ورژن میں بھی جاری کیا تھا۔گلوکار علی ظفر نے آڈیو گانے ‘تم چلے آئو پہاڑوں کی قسم’ کی ویڈیو میں علی سدپارہ کی نایاب ویڈیوز کو حصہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ گانا علی سدپارہ کے نام ہے۔