اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین جمود کی اس فضا کو ختم کرنے کی ذمہ داری بھی بھارت پر عائد ہوتی ہے ، اگر بھارت اپنی سوچ پر نظر ثانی کرنے اور ایسا سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے تیار ہے جس میں مسئلہ کشمیر سمیت مسائل کے پرامن حل کیلئے گفتگو ہو سکتی ہے تو پاکستان بھی مذاکرات اور ڈائیلاگ سے پیچھے نہیں ہٹے گا ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطے کی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو، مقبوضہ جموں و کشمیر میں کچھ ایسے یکطرفہ اقدامات اٹھائے جنہیں تمام کشمیریوں نے یکسر مسترد کیا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے منصب سنبھالتے ہی بھارت کو دعوت دی کہ وہ امن کی جانب ایک قدم بڑھائے تو ہم دو بڑھائیں گے مگر افسوس کہ بھارت سرکار اس سوچ کی حامی نہ تھی ،بھارت کا یہی رویہ جمود کا باعث بنا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے مابین جمود کی اس فضا کو ختم کرنے کی ذمہ داری بھی بھارت پر عائد ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر بھارت اپنی سوچ پر نظر ثانی کرنے اور ایسا سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے تیار ہے جس میں مسئلہ کشمیر سمیت مسائل کے پرامن حل کیلئے گفتگو ہو سکتی ہے تو پاکستان بھی مذاکرات اور ڈائیلاگ سے پیچھے نہیں ہٹے گا ۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے روابط کے بعد سیز فائر معاہدے کی بحالی ، ایک مثبت پیش رفت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سیز فائر خلاف ورزیوں سے زیادہ نقصان لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیریوں اور ان معصوم شہریوں کا ہو رہا تھا جنہیں بھارتی افواج کی جانب سے بلاتخصیص نشانہ بنایا جا رہا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ قیام امن کی کوششیں اس وقت تک سودمند ثابت نہیں ہو سکتیں جب تک دونوں ممالک کی قیادت دلی طور پر رضامند نہ ہو ،دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہم برصغیر کے لوگ اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنے کیلئے تیار ہیں یا نہیں؟
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...