اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں کرونا سے اموات میں غیر معمولی کمی ہونا شروع ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق رواں سال 21 مارچ کے بعد کورونا وائرس سے کم سے کم 27 اموات گزشتہ روز رپورٹ ہوئی ہیں، 21 مارچ کو کورونا وائرس سے 20 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 991 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 27 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 282 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.14فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 940 ہو گئی ہے، جبکہ کل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 218 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 35 ہزار 491 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 296 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کل 8 لاکھ 89 ہزار 787 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 269 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 40 لاکھ 72 ہزار 605 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...