اسلام آباد (این این آئی)قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوگئی۔ایئر سفاری پرواز 13 ملکوں کی شہریت رکھنے والے 91 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی جس میں بہت کثیر تعداد میں غیر ملکی مہمان شریک ہیں۔غیر ملکی سیاح پاکستان کے حسین پہاڑی سلسلوں کو دیکھنے کیلئے جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر بھی ذاتی حیثیت سے سیاحوں میں شامل ہیں۔ایئر سفاری کا یکطرفہ سفری دورانیہ ایک گھنٹے ہوگا، سیاحوں کو بلند ترین پہاڑوں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک ، دنیا کے بلند ترین گلیشیئرز و جھیلوں کی فضائی سیر کرائی جائیگی۔ایئر سفاری کالام، جھیل سیف الملوک، ناگاپربت، کے ٹو سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی۔ایئر سفاری سکردو شہر میں دو گھنٹے قیام کریگی، مسافروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے سیاحتی مقام شنگریلا لے جایا جائیگا۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...