امریکی کورونا وائرس کے ساتھ جینا نہیں مرنا سیکھ رہے ہیں،جوبائیڈن

0
333

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہاہے کہ جب کورونا وائرس کی وبا آئی تو ٹرمپ نے کہا کہ پریشان نہ ہوں، کچھ نہیں ہوگا، ہم امریکی کورونا وائرس کیساتھ جینا نہیں مرنا سیکھ رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی امیدواروں کے آخری مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں ناکامی کا کوئی تو ذمیدار ہے، 2 لاکھ 20 ہزار امریکی کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں، اگر کوئی شخص ان اموات کا ذمے دار ہے تو اسے صدر نہیں رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مزید 2 لاکھ امریکیوں کے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، صدر ٹرمپ کے پاس وبا کا مقابلہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، ہم ٹیسٹنگ بڑھائیں گے، میں اس وبا کو ختم کروں گا، صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ موسمِ گرما میں کورونا وائرس ختم ہو جائے گا، اب کہتے ہیں جلد ختم ہو گا، میرے نزدیک یہ موسمِ سرما انتہائی سیاہ ثابت ہو گا۔