پی ڈی ایم نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو یکسر مسترد کردیا

0
280

اسلام آباد (این این آئی)پی ڈی ایم نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو یکسر مسترد کردیا ۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہ کرنا آئین سے انحراف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کیا فوادچوہدری اور حکومت کنفیوزھے یاقوم کوبے وقوف بنارھے ہیں، فواد جوھدری مشاورت نہ کرنے کی اور وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم مشاورت کی بات کررھے ھیں کس کی بات درست ھے اورکس کی غلط ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی وزراء چیئرمین نیب کے معاملے پر خود ایک پیج پرنہیں ہے ،قومی اسمبلی سیشن کے باوجود چیرمین نیب کوبرقراررکھنے کیلئے ترمیمی آرڈیننس جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آرڈیننس سے ادارے اوراداروں کے سربراہ متنازع ھوتے جارھے ھیں، پہلے سے چیرمین نیب متنازع ھے پھر ایک متنازع اوربدنیتی پرمبنی فیصلے کوقبول کرکے ایک بارمتنازع بن رھاھے۔ انہوںنے کہاکہ فواد چوھدری کایہ کہناکہ شہبازشریف ملزم ھے اس لئے مشاورت نہیں ھوگی، فوادچوھدری سے پوچھتا بتائے کیا آپ کے لیڈر عمران خان کی کابینہ میں چینی۔آٹا۔دوائی۔پٹرول چور بیٹھے نہیں ھے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ کیا حکومتی وزرا کے خلاف نیب میں کیسز نہیں چل رھے ھیں؟ عمران خان خودکہ چکاھے باربار کہ عظیم لیڈر کی علامت۔یوٹرن۔ھے اور یوٹرن جھوٹ کادوسرانام ہے جوعمران خان کاغلط ایجاد ہے۔