این ایل سی کا پہلا ٹرک ترکی پہنچ گیا، عبدالرزاق دائود

0
207

اسلام آباد (این این آئی)مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ ٹی آئی آر معاہدے کے تحت پاکستان سے اشیاء لے جانے والا پہلا این ایل سی کا ٹرک ایران کیراستے ترکی پہنچ گیا۔اپنے بیان میں عبدالرزاق دائود نے کہا کہ این ایل سی ٹرک 7 اکتوبر کو 5300 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے استنبول پہنچا۔مشیر تجارت نے کہا کہ یہ وزارت تجارت کی علاقائی رابطہ پالیسی کے تحت رابطے کے نئے دور کا آغاز ہے، اس سہولت کیاستعمال سے لاگت اور وقت کی بھی بچت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ این ایل سی ٹرک 28 ستمبر کو کراچی سے روانہ ہوا تھا۔