واشنگٹن (این این آئی)صدرجوزف بائیڈن نیانکشاف کیا ہے کہ وہ بحرین، مصر،اردن اور کویت جیسے ممالک کی طرح قطرکو امریکا کاغیرنیٹو اتحادی قرار دیں گے۔امیرِقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات سے قبل صدر بائیڈن نے کہاکہ میں کانگریس کو مطلع کررہا ہوں کہ میں قطر کوایک بڑا غیرنیٹو اتحادی نامزد کروں گا تاکہ ہمارے تعلقات کی اہمیت کی عکاسی ہوسکے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ طویل عرصے سے زیرالتوااقدام ہے’نھوں نے کہا کہ گذشتہ سال قطر کے ساتھ ہماری شراکت داری ہمارے بہت سے اہم مفادات میں مرکزی حیثیت کی حامل رہی ہے۔اس کی ہزاروں افغانوں کی منتقلی، غزہ میں استحکام برقراررکھنے،فلسطینیوں کو زندگی بچانے والی امداد مہیا کرنے، داعش پر دباؤ اور مشرق اوسط میں خطرات کو روکنے کے لیے اقدامات سے عکاسی ہوتی ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امیرقطر سیبائیڈن کی ملاقات میں مشرق اوسط میں تازہ پیش رفت، افغانستان کی صورت حال اورتوانائی کی عالمی سلامتی پر توجہ مرکوزکی جائے گی۔امیرقطر نے کہا کہ وہ امریکی صدر سے ”فلسطینی عوام کومساوی حقوق” دینے کے معاملے پربھی بات چیت کریں گے۔واشنگٹن یورپ کے لیے متبادل توانائی کی ترسیل کو محفوظ بنانے کی کوششوں کے حصے کے طورپر قطرکی طرف دیکھ رہا ہے کیونکہ یوکرین پر ممکنہ حملے کی صورت میں امریکا کی روس کے ساتھ کشیدگی برقرار ہے اور روس جنگ کی صورت میں یورپ کوگیس کی ترسیل بند کرسکتا ہے
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...