کراچی (این این آئی)نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار، خواتین کی جانب سے آئیڈیل شوہر قرار دیئے جانے والے فلک شبیر کا کہنا ہے کہ اْن کے پاس ایک نہیں بلکہ دو سارہ خان ہیں۔فلک شبیر اپنی اہلیہ، اداکارہ سارہ خان کو عزت دینے اور اْنہیں روزانہ پھول پیش کرنے کے سبب نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کے بھی رول ماڈل بن چکے ہیں۔فلک شبیر اپنی زندگی میں سارہ خان کے بعد بیٹی عالیانہ فلک کے آنے اور اِن دونوں کو بے پناہ محبت اور اہمیت دینے کے نتیجے میں مزید مشہور ہو گئے ہیں۔فلک شبیر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر اپلوڈ کی گئی ہے۔اس تصویر میں عالیانہ فلک کی حالیہ اور سارہ خان کے بچپن کی تصویر کا کولاج بنایا گیا ہے جس میں یہ ماں بیٹی ہو بہو ایک جیسی نظر آ رہی ہیں۔اس تصویر کے کیپشن میں فلک شبیر کا کہنا ہے کہ ‘سارہ خان کے ساتھ سارہ خان، ماشااللّٰہ۔دوسری جانب اپنی انسٹا اسٹوری پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے فلک شبیر کا کیپشن میں لکھنا ہے کہ ‘میرے پاس سارہ خان اور سارہ خان کا بچپن بھی ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...