اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے گیس بحران پر کہا ہے کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے مارچ میں آنے والے دو ایل این جی کارگو منسوخ ہوگئے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اطلاعات ہیں کہ مارچ میں آنے والے 2 ایل این جی کارگو منسوخ ہو گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس کا مطلب ہے کہ حکومت کی نااہلی کہ وجہ سے اس سال بھی گرمیوں میں گیس کا بحران جاری رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ یہ واحد حکومت ہے جس کی وجہ سے صارفین اور صنعتوں کو گرمیوں میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سردیوں کے بعد اب گرمیاں بھی گیس کے بغیر گزرے گی۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کو پہلے ہی 15فیصد گیس کم دی جا رہی، قلت پوری کرنے کے لئے سندھ کے حصے کی گیس فراہمی کم کی جا رہی جو آئین کی خلاف ورزی ہے، ان کے پیدا کردہ بحران ملک کو اندھیروں میں لے جائیں گے ،اس نااہل حکومت کے خلاف باہر آنے کا وقت آ چکا ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...