بیجنگ (این این آئی) ہانگ کانگ میں چین کی وزارت خارجہ کے کمشنر کے دفتر کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے 24 فروری کو چین کے اندرونی معاملات اور ہانگ کانگ کے معاملات میں زبردست مداخلت کرتے ہوئے بی این او ( برٹش نیشنل اورسیز پاسپورٹ) کی ویزا کی درخواست کے دائرہ کار کو بڑھانے کا اعلان کیاہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی ہم شدید مذمت اور سخت مخالفت کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان نے نشاندہی کی کہ برطانوی فریق نے چین،برطانیہ مشترکہ اعلامیہ اور چین اور برطانیہ کے درمیان طے پانے والے میمورنڈم کے متعلقہ معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی، چین کی سخت مخالفت اور سخت جوابی اقدامات کو نظر انداز کرکے بار بار بی این او کے معاملات میں ہیرا پھیری کی، ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کے بہانے چین مخالف قوتوں اور ہانگ کانگ میں انتشار پیدا کرنے والے عناصر کو پناہ دینے کی کوشش کی۔ہم برطانوی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنی غلطیوں کو درست کرے اور ہانگ کانگ کے معاملات میں کسی بھی طرح کی مداخلت بند کرے، ورنہ برطانیہ کو اس کا نقصان اٹھاناہوگا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...