بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کا مجرم قرار دیدیا

0
289

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمابیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کا مجرم قرار دیدیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران نیازی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کے اندر اور باہر غنڈہ گردی کررہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بیان نہ دو، لاکھوں ڈالرز، پا?نڈز اور اربوں روپے کی کالی کمائی کا حساب دو ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی مظاہرے نہ کرو، اسرائیل بھارت کے شہریوں اور امریکی کمپنیوں سے جو مال کھایا، اس کا حساب دو ۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی فارن فنڈنگ کی چوری پکڑی گئی، اب تڑپنے، پھڑکنے، جِھڑکنے اور تِھرَکنے کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کی فارن سازش پر انصاف اور ثبوت کی بنیاد پر فیصلہ سنائے ،14 نومبر2014سے پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ زیرسماعت ہے ۔انہوںنے کہاکہ 7 سال اور 6 ماہ سے عمران نیازی فارن فنڈنگ کیس سے بھاگا ہوا ہے، 9 وکیل تبدیل کرچکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی پکڑا گیا تو 11 اکائونٹس کی چوری اسد قیصر، عمران اسماعیل، شاہ فرمان، میاں محمود الرشید سمیت پارٹی کی ٹاپ قیادت پر ڈال دی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے اپنے مرے ہوئے دوستوں احسن رشید اور نعیم الحق کو بھی چور بنادیا ۔انہوںنے کہاکہ اپنی چوری چھپانے کے لئے مرے ہوئے دوستوں کو چور بنادیا ، یہ ہے عمران نیازی کا اصل کردار ۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے اپنے قریبی ساتھیوں کو چور کہا اور ساتھ بھی بٹھایا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عدالت حکم دے تو سازش، پارلیمنٹ عدم اعتماد کرے تو سازش ، فارن فنڈنگ پکڑی جائے تو سازش ۔ انہوںنے کہاکہ سٹیٹ بینک کے ناقابل تردید ثبوت نے فارن فنڈنگ کی سازش بے نقاب کردی، الیکشن کمیشن اب فیصلہ دے ۔ انہوںنے کہاکہ عدالتوں کو الیکشن کمیشن سے غنڈہ گردی کرنے والوں کا نوٹس لینا چاہیے۔