پاکستان تحریک انصاف اب بھی سڑکوں پر ملک کو جلانے کیلئے تیار ہے،شیری رحمن

0
171

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف اب بھی سڑکوں پر ملک کو جلانے کیلئے تیار ہے، اگر بجٹ آئی ایم ایف کا ہے تو مشکل بجٹ کے ساتھ ہمیں کون باندھ گیا ہے ؟،آئی ایم ایف کے پیسوں پر شاہ خرچیاں کر نے والے امپورٹڈ ہمیں کہہ رہے ہیں، کشکول توڑنے کی بات کر نے والوں نے کیا کیا ، سب کچھ ان کی انا اور انتقامی سیاست کی وجہ سے ہوا ہے ،اگر مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہونے کی طرف چلا جاتا،احتساب سرکار کے دور میں ملک میں کرپشن میں اضافہ ہوا، دس ارب سونامی ٹری منصوبے میں سندھ سب سے آگے رہا، سابق حکومت کے جرائم ہم نے اپنے سر لیے، موجودہ حکومت مشکل فیصلے ضرور کرے گی۔بدھ کو یہاں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے تو اس مشکل بجٹ کے ساتھ ہمیں کون باندھ گیا ہے، جنہوں نے کشکول توڑنے کی بات کی انہوں نے کیا کیا؟ یہ سب کچھ ان کی انا اور انتقامی سیاست کی وجہ سے ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنی انا سے ہٹ جائے تو پھر مشکل فیصلے ہوسکتے ہیں، اگر مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہونے کی طرف چلا جاتا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ پاکستان کی معیشت کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتے تھے، تباہی اور احتساب سرکار 100 دن میں انقلاب لانے آئی تھی۔شیری رحمن نے کہا کہ ان کی تقسیم اور انا کی سیاست سے مسئلہ ہوا، جو بوجھ پڑا سب کو نظر آرہا ہے، اس کی وجہ سے مشکل فیصلے کرنے پڑے۔شیری رحمن نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے مجھے چوہدری بنا دیا اب چوہدراہٹ دکھانی پڑے گی، اپوزیشن کی عزت کرتے ہیں، عوامی مشکلات کی بھی وضاحت ہونی چاہیے، ایوان کے اندر حکومت کی جواب دہی ہونی چاہیے، ملک میں مہینوں سے معاشی بحران چل رہا ہے، چار سال تک راج کرنے والوں نے ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ تباہی اور تبدیلی سرکار اس مشکل بجٹ کی ذمہ دار ہے، بہت ممالک خساروں کے بجٹ پر چلتے ہیں، روپیہ کی بے قدری اور آئی ایم ایف سے معاہدہ ہمارے لیے بھی مشکل قدم تھا۔شیری رحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کو وینٹیلیٹر پر چھوڑ گئی، عمران نیازی ملک کو دلدل میں پھنسا کر گیا ہے اس میں کوئی شک نہیں، پی ٹی آئی قوم کو 41 ارب قرضوں کا تحفہ دے کر گئی ہے، آئی ایم ایف کے پیسوں پر شاہ خرچیاں کیں اور امپورٹڈ ہمیں کہہ رہے ہیں