ترکیہ میں شوہر سمیت گرفتاری کی خبروں پر حریم شاہ کا موقف سامنے آگیا

0
210

استنبول (این این آئی) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شوہر بلال شاہ سمیت ترکیہ (سابق ترکی)میں اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔حریم شاہ سے متعلق مختلف ویب سائٹس نے دعوی کیا تھا کہ انہیں شوہر بلال کے ہمراہ مسقط جاتے ہوئے ترکیہ کے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے بھاری مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔تاہم اب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ ان سے متعلق گرفتاری کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔حریم نے بتایا کہ اپنے شوہر بلال کے ہمراہ ترکیہ میں آزاد ہوں نہ کہ زیر حراست، حریم شاہ نے کہا کہ اپنے شوہر کے ساتھ ترکیہ میں ایک خوشگوار زندگی گزاررہی ہوں۔