ڈھاکہ (این این آئی)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کو وطن واپس نہیں بلایا جائے گا، جب تک وہ مجرم قرار نہیں پاتے کھیلتے رہیں گے۔بی سی بی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ قتل کے کیس میں نامزد ہونے پر شکیب الحسن پر پابندی لگائی جائے جبکہ مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد بی سی بی کو لیگل نوٹس بھی بھجوایا گیا تھا۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کھیلتے رہیں گے، لیگل نوٹس موصول ہو گیا ہے، جواب دیا ہے کہ وہ ابھی کھیل جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ایف آئی آر درج ہوئی ہے اور ابتدائی مرحلے میں ہے، بہت کچھ ہونا باقی ہے، جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے وہ کھیلیں گے۔فاروق احمد کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش نے پاکستان کے بعد بھارت جانا ہے، ہم چاہتے ہیں وہ سیریز بھی کھیلیں، شکیب الحسن ہمارا کنٹریکٹڈ کھلاڑی ہے، ہم قانونی معاونت کریں گے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...