ابوجہ (این این آئی )نائیجیریا میں سیلاب کے باعث 170 افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے۔نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نائیجیریاکے ترجمان مانزو ازیکیل نے بتایا کہ ملک کے شمالی حصے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کے دیگر حصے بھی شدید بارشوں اور نائجر اور بینوے دریا کے پانی کی سطح میں اضافے کے باعث خطرے میں ہیں۔مانزو ازیکیل نے بتایا کہ نائیجیریا میں سیلاب کا رخ عام طور پر ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں جانے سے پہلے شمال کی جانب ہوتا ہے کیونکہ پانی ہمیشہ اوپر سے نیچے کی طرف بہتا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ نائیجیریا کے کچھ حصے برسات کے موسم میں عموما سیلاب کا شکار ہوتے ہیں لیکن موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس سال ملک کے ان علاقوں میں بھی سیلاب آیا جہاں پہلے کم و بیش ہی کبھی سیلاب آئے ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...