نیویارک(این این آئی )سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے انکشاف کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے عالمی وبا کوویڈ 19 کے دوران وبا سے متعلق مواد کو سینسر کرنے کے لیے کمپنی پر دبا ڈالا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپبلکنز کی اکثریت کے حامل ایوان کی عدالتی کمیٹی کو لکھے گئے خط میں مارک زکر برگ نے وہائٹ ہاس کی جانب سے کورونا وائرس اور اس کی ویکسینز سے متعلق غلط معلومات کی روک تھام کے حوالے سے جاری ہونے والی درخواستوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے عالمی وبا کوویڈ 19 کے دوران وبا سے متعلق مواد کو سینسر کرنے کے لیے کمپنی پر دبا ئوڈالا تھا۔26 اگست کو لکھے گئے ایک خط میں مارک زکربرگ نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی عدالتی کمیٹی کو بتایا کہ مجھے اس دبا کے بارے میں پہلے بات نہ کرنے پر افسوس ہے اور فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے مالک کی حیثیت سے کچھ مواد ہٹانے کے بارے میں کیے گئے دیگر فیصلوں پر بھی افسوس ہے۔انہوں نے خط میں بتایا کہ جولائی2021 میں صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ فیس بک جیسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کورونا وائرس کی ویکسین کے بارے میں غلط معلومات کو پوسٹ کرنے کی اجازت دے کر لوگوں کی زندگیاں لے رہا ہے۔مارک زکربرگ نے اپنے خط میں بتایا کہ اس کے علاوہ وائٹ ہائوس کے سابق پریس سیکریٹری جین ساکی اور سرجن جنرل وویک مورتی جیسے رہنماں نے بھی اپنے بیانات میں کہا تھا کہ کمپنی غلط معلومات کے پھیلا کو روکنے کے لیے مناسب کام نہیں کر رہی، جس کی وجہ سے وبائی امراض پر قابو پانا اور مریضوں کی جانیں بچانا مشکل ہو رہا ہے۔خط میں انہوں نے کہا کہ فیس بک نے اس وقت کہا تھا کہ ہم اس طرح کی غلط معلومات کی روک تھام کے لیے جارحانہ اقدامات کر رہے ہیں، جس کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے اپنی تنقید میں نرمی کی۔خط میں فیس بک کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہماری کمپنی پر مواد کو سینسر کرنے کے لیے دبا ڈالا گیا تھا اور اگر ہمیں ایسے مطالبات کا سامنا دوبارہ کرنا پڑا تو کمپنی پیچھے ہٹ جائے گی۔خط میں ان کا کہنا ہے کہ 2021 میں بائیڈن انتظامیہ کے سینیئر حکام بشمول وائٹ ہاس نے ہماری ٹیموں پر مہینوں تک مسلسل دبا ڈالا کہ ہم کوویڈ 19 کے مخصوص مواد بشمول میمز سینسر کریں اور جب ہم راضی نہیں ہوئے تو ہماری ٹیموں پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ حکومتی دبا غلط تھا اور مجھے افسوس ہے کہ ہم اس کے بارے میں پہلے زیادہ کھل کر بات نہیں کر سکے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...