لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے،یہ ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جس میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے،افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ پی سی بی نے پیر کے روز پانچ چیمپئن مینٹورز کا اعلان کیا تھا۔ ان کی ٹیموں اور پندرہ رکنی اسکواڈز کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ چار دنوں میں تین پلے آف ہوں گے جبکہ فائنل اتوار 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔سوائے لائنز اور پینتھرز کے درمیان 16 ستمبر کو ہونے والے میچ کے جو مقامی وقت کے مطابق صبح 9.30 بجے شروع ہوگا ، باقی تمام تیرہ میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے۔لائنز اینڈ پینتھرز کا میچ اس لیے صبح ہوگا تاکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز اور جنوبی افریقہ ویمنز کے میچ کو براہ راست نشر کرنے کا موقع مل سکے۔ایونٹ کا شیڈول ( تمام میچ اقبال ا سٹیڈیم، فیصل آباد میں ہونگے۔ 16 ستمبر کا میچ صبح 9.30 بجے شروع ہوگا، باقی میچ 3 بجے شروع ہوں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...