نئی دہلی (این این آئی)بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے جس سے بھارت کی کرکٹ پر پہلے سے جاری اجارہ داری مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔جے شاہ رواں سال دسمبر میں موجودہ چیئرمین گریگ بارکلے کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے جنہوں نے تیسری بار چیئرمین کا عہدہ نہ سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔جے شاہ نے اس تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کھیل کے عالمی سطح پر مزید فروغ کیلئے آئی سی سی کی ٹیم اور رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔آئی سی سی کی تاریخ کے سب سے کم عمر چیئرمین نے کہا کہ ہمارا مقصد کرکٹ کو پہلے سے زیادہ جامع اور مقبول بنانا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے وزیر داخلہ اور دایاں بازو تصور کیے جانے والے امیت شاہ کے 35سالہ بیٹے جے شاہ کا اس عہدے پر تقرر کھیل پر بھارت کے تسلط کو ظاہر کرتا ہے۔جے شاہ 2019 میں دنیا کے طاقتور ترین کرکٹ بورڈ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سکریٹری گئے تھے۔2018 کی آئی سی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق اربوں روپے کا منافع کمانے والے اس کھیل کا زیادہ تر منافع کا 90فیصد حصہ برصغیر کے شائقین کی بدولت کمایا جاتا ہے۔آئی سی سی کھیل کی عالمی گورننگ باڈی ہے اور 100 سے زیادہ ممالک اس کے رکن ہیں اور وہ ورلڈ کپ جیسے عالمی ایونٹس کے انعقاد کی ذمہ دار ہے۔جے شاہ نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں کرکٹ کے کھیل کی محبت کے فروغ کے لیے نئی سوچ اور جدت کو اپنانا چاہتے ہیں
مقبول خبریں
پوری دنیا کو جنگ اور ہائپر نیشنل ازم سے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی...
نیویارک(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بھارت نے جھوٹے دہشتگردی کے الزامات کو جنگ کیلئے جواز بنانا شروع کیا، جھوٹے الزامات کو...
آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے 50 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر ٹیکس...
اسلام آباد(این این آئی)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ مالی...
یوکرین کا روسی ائیر بیس پر حملہ، 40 سے زائد طیارے تباہ کرنے کا...
کیف (این این آئی)یوکرین نے روس کے سائبیرین علاقے میں ایک ایئر بیس پر حملے میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے...
ترقیاتی بجٹ کی رقم رواں سال کے مقابلے میں 100 ارب روپے کم ہے،احسن...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کی رقم رواں سال...
وزیراعظم کی ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن...
اسلام آبا د(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے عالمی شہرت...