تل ابیب (این این آئی ) وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے سیکورٹی کابینہ کو باور کرایا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کا مقصد حزب اللہ کو حماس سے الگ کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے گذشتہ روز کہا کہ ان کی فوج حزب اللہ کے خلاف آپریشن کے ذریعے شمالی اسرائیل میں سیکورٹی کا توازن تبدیل کر رہی ہے۔نیتن یاہو کے مطابق پیر کو آپریشن کے پہلے روز حزب اللہ کے 1600 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے لبنانی شہریوں پر زور دیا کہ وہ ان علاقوں سے دور رہیں جہاں حزب اللہ کے ہتھیار موجود ہیں۔ انھوں نے کہا حزب اللہ کے ہتھیاروں کے خاتمے کے ساتھ ہی مقامی آبادی کی واپسی ہو جائے گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...