ڈبل ٹیکسیشن ٹریٹی نظرِ ثانی کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کی تشکیل

0
86

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈبل ٹیکسیشن ٹریٹی نظرِ ثانی کیس کی سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ بینچ کی سربراہی کریں گے، جبکہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس نعیم اختر افغان بینچ میں شامل ہوں گے۔سپریم کورٹ میں آج ڈبل ٹیکسیشن نظرِ ثانی کیس کی سماعت مقرر تھی، اس موقع پر وکیل سعد ہاشمی نے دورانِ سماعت جسٹس منصور کو شامل کر کے نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی۔وکیل سعد ہاشمی نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے استدعا کی کہ ڈبل ٹیکسیشن کیس کے فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی فیصلہ دیا، آپ نے کیس کا فیصلہ تحریر کیا تھا، سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے آپ کے فیصلے سے اتفاق کیا تھا، نظرِ ثانی بینچ میں اختلافی فیصلہ لکھنے والے جسٹس منصور کو بھی شامل کیا جائے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ کو بینچ میں شامل کر لیتے ہیں، نظرِ ثانی کے تیسرے جج جسٹس نعیم اختر افغان ہوں گے۔سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ اب 21 اکتوبر کو نظرِ ثانی کیس کی سماعت کرے گا۔