احسن اقبال سے ترکی کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

0
195

اسلام آباد (این این آئی)وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں ترکی کے سفیر مہمت پچاجی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات تاریخی اور مذہبی بنیادوں پر ہیں ،ترکی کے لئے پاکستانی عوام کے دل میں خصوصی جزبات ہیں ۔ وفاقی وزیر نے پاکستان اور ترکی کے مابین معاشی میدان میں تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور دیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین یونیورسٹی باہمی ٹویننگ پروگرام سے ایک دوسرے کے تجربات سے استعفادہ حاصل کرنے کا موقع فراہم ہوگا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تعلیمی شعبے میں سٹوڈنٹس اور فیکلٹی ایکسچینج پروگرام اور جامعات کیمابین رابطہ باہمی تعلقات کو مزید تقویت کا باعث ہو گا ۔