حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس (کل) مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں ہوگا

0
343

اسلام آباد (این این آئی)حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس (کل) جمعرات کو مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں ہوگا ۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا اجلاس 28 جولائی کی شام 3 بجے مسلم لیگ ہاؤس چک شہزاد میں ہوگا،فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہ شریک ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور سیاسی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی۔