نیویارک (این این آئی)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان میں امن دستوں پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یو این آئی ایف آئی ایل کے اہلکار اور مقامات کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، امن مشنز پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی انسانی قانونی کی خلاف ورزی ہے، یہ جنگی جرائم بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی ٹینک امن دستے کے بیس میں گھس گئے تھے، حالیہ دنوں میں یو این مشن پر اسرائیلی حملے اور خلاف ورزی کا یہ تازہ واقعہ ہے۔ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق یو این آئی ایف آئی ایل کے امن دستے تمام پوزیشنز پر موجود رہیں گے، جہاں امن دستے تعینات ہیں وہاں اقوام متحدہ کا جھنڈا لہراتا رہے گا۔
مقبول خبریں
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں...
اسلام آباد(این این آئی) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سابق چیف جسٹس جواد...
ٹیرف پر مذاکرات کا باضابطہ آغاز، پاکستانی حکام آئندہ ہفتے ڈیل کیلئے امریکا آئینگے’...
اسلام آباد،واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے امریکا کا دورہ کرنے والے ہیں تاکہ دو...
کینسر میں مبتلا جوبائیڈن کا علاج شروع کردیا گیا
نیویارک (این این آئی )کینسر میں مبتلا امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن کا علاج شروع کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق...
ہم نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا، امریکی صدر
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا...
اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے، یونیسیف
نیویارک (این این آئی )اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی...