اسلام آباد(این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب ونائب وزیراعظم اسحق ڈار کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقات کے دوران رہنماؤں کے درمیاں مشرق وسطی کی صورتحال پر بات چیت ہوگی جبکہ فریقین پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات پر مشاورت کریں گے۔اس کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...